Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم کے رونے کی تصاویر وائرل

اس فتح نے ہمیں ایک روشن مستقبل اور اعتماد فراہم کیا ہے، بنگلادیشی ویمن ٹیم کی کپتان
شائع 04 اکتوبر 2024 10:43am
تصویر ہندوستان ٹائمز
تصویر ہندوستان ٹائمز

بنگلادیشی ویمن کرکٹ ٹیم کی میچ کے بعد رونے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرایا۔ 119 رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103 رنز بنا سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ جذباتی نظر آئیں۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے 10 سال سے زیادہ عرصے میں بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا تھا جس کی وجہ سے یہ جیت خاص تھی۔ نگار سلطانہ نے امید ظاہر کی کہ یہ فتح بنگلہ دیش میں خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ ثابت ہوگی۔

بنگلادیشی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد فتح نے پوری ٹیم کو جذباتی کردیا۔ ہم ایک طویل عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کتنا اچھا کھیلتے ہیں، اگر ہم نہیں جیتتے تو یہ بے معنی محسوس ہوتا ہے۔ کپتان نگار سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ اس فتح نے ہمیں ایک روشن مستقبل اور اعتماد فراہم کیا ہے۔

Video Viral

bangladesh vs scotland

bangladeshi captain cried