Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان کرکٹرراشد خان نے شادی کرلی

شادی کی تقریب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی
شائع 04 اکتوبر 2024 09:33am

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مشہور اسپِن بولر راشد خانشادی کے بندھن میں بندہ گئے۔

راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی۔ تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

میڈیا کے مطابق ان کی شادی پشتو روایات کے مطابق ہوئی۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےدولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.

افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں دنیا بھرسے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

sports

cricketer

lifestyle