Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

جب عامر خان امیتابھ بچن کی شادی کا کارڈ لے کر شو پہنچے

عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں شرکت کی
شائع 04 اکتوبر 2024 09:45am

ہر سیزن کی طرح KBC کے سیزن 16 کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ شو میں مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی اپنی موجودگی سے شو کی رونق میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اس بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں شرکت کی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اس وقت اپنے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کے لیے خبروں میں ان ہیں اور نجانےاس شو نے اب تک کتنے لوگوں کو امیر بنادیا ہے۔ ہر سیزن کی طرح KBC کا سیزن 16 بھی جلد عوام کی توجہ اور داد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت سے متعلق شاہ رخ خان کو کیا شیئرکیا تھا؟

اس بار عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ساتھ بگ بی کے شو میں پہنچے۔ اس دوران امیتابھ اور عامر نے ایک دوسرے کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی کہانیاں شیئر کیں۔ اس موقع پرعامر نے بگ بی کی شادی سے متعلق بڑا سرپرائزدے دیا جسے دیکھ کر بگ بی کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

سونی ٹی وی نے 3 اکتوبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کون بنے گا کروڑ پتی کا ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ اس پرومو میں عامر خان امیتابھ بچن سے کہتے ہیں کہ آپ سے ایک سوال ہے، ’کیا آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟‘ اس پر بگ بی نے جواب دیا، ’3 جون 1973‘۔

یہ سن کر عامر کہتے ہیں کہ کوئی ثبوت دو۔ اس کے بعد عامر کہتے ہیں، میرے پاس ثبوت ہے۔ میرے پاس آپ کی شادی کا کارڈ ہے اور میرے پاس ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ایک فین ہوں۔ یہ سن کر امیتابھ بچن ہنسنے لگتے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

Amir Khan

Amitabh Bachchan

entertainment

lifestyle