Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عام اور ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی ٹریبونل قائم، شریف خاندان کی اپیلیں ریٹائرڈ ججز سنیں گے

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز انتخابی عذرداریوں پر سماعتیں کریں گے
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 10:58pm

الیکشن کمیشن نے عام اور ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ٹریبونل قائم کر دیے ہیں، الیکشن کمیشن نے حاضرسروس اور ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ٹرییونل تشکیل دیدیا ہے۔ شریف خاندان کی تمام سیٹوں پر اپیلوں کی سماعت ریٹائرڈ ججز کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چار ججز انتخابی عذرداریوں پر سماعتیں کریں گے، ٹرییونل میں جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس اقبال چوہدری، جسٹس انوارحسین اور جسٹس سردار سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

جسٹس رانا زاہد محمود، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس ظفر اقبال اور جسٹس عبدالشکور پراچہ بھی ٹربیونل میں شامل ہوں گے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے لیے قائم ٹریبیونل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جسٹس سلطان تنویر احمد لاہور کے حلقہ این اے 117 پر سماعت کریں گے۔

الیکشن دھاندلی الزامات : لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 8 الیکشن ٹربیونلز قائم

ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی کے لئے ٹریبونلز قائم کئے گئے ہیں جو این اے 121 سمیت شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور وزیر آباد کی عذرداریاں پر سماعت کریں گے۔

شریف خاندان کی تمام سیٹوں پر ریٹائرڈ جج سماعت کریں گے

شریف خاندان کی تمام سیٹوں کی الیکشن اپیلوں پر سماعت ریٹائرڈ جج کریں گے۔

جسٹس (ر) رانا زاہد محمود نواز شریف کے حلقہ این اے 130 کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس (ر) رانا زاہد محمود شہباز شریف کے حلقہ این اے 123 کی اپیلوں پر سماعت کریں گے، جسٹس (ر) رانا زاہد محمود مریم نواز کے حلقہ پی پی 159 کی اپیلوں پر سماعت کریں گے اور جسٹس (ر) رانا زاہد محمود حمزہ شہباز کےحلقہ این اے 118 کی اپیلوں پرسماعت کریں گے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

election tribunal change