Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ نے چیگوز آئی لینڈز کو ماریشیس کے حوالے کردیا

اہم فوجی اڈے والا جزیرہ ڈیگو گارشیا 99 سال تک برطانیہ کے کنٹرول میں رہے گا۔
شائع 03 اکتوبر 2024 09:35pm

برطانیہ نے ایک ڈیل کے تحت امریکی فوجی اڈا حاصل کرنے کے لیے چیگوز آئی لینڈز کا کںٹرول ماریشیس کے حوالے کردیا ہے۔

برطانوی وزیرِخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ڈیگو گارشیا میں اہم فوجی اڈے کا کنٹرول ملے گا۔ یہ جزیرہ بحرِ ہند میں ہند سے متصل جزائر کے مجموعے میں سب سے بڑا ہے۔

معاہدے کے تحت ڈیگو گارشیا کا کنٹرول 99 سال تک برطانیہ کے ہاتھ میں رہے گا۔ چیگوز آئی لینڈ بحرِ ہند میں 60 سے زائد جزائر کا مجموعہ ہے۔

ڈیگو گارشیا کے فوجی اڈے میں ڈھائی ہزار تک فوجی تعینات ہیں جن میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔

ڈیگو گارشیا میں واقع امریکی و برطانوی فوجی اڈا اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔ یہ فوجی اڈا ایک طرف تو خطے کی مانیٹرنگ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور دوسری طرف یہاں سے بہت سی عسکری کارروائیوں کے لیے لاجسٹک سپورٹ ملتی ہے۔

یہ فوجی اڈا بہت سی فوجی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے جن میں عراق کی جنگ اور اس سے قبل افغانستان کی جنگ نمایاں ہیں۔

MAURITIUS

DIEGO GARCIA

CHEGOS ISLANDS

UK US MILITARY BASE