Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی چوک احتجاج: فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کا خون خرابے کا منصوبہ بے نقاب کردیا

کل ڈی چوک پر کوئی نہیں آئے گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ
شائع 03 اکتوبر 2024 08:47pm

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی فتح نہیں ہوگی، وہ سیاسی طور پر دفن ہی ہوگی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے کل ہونے والے احتجاج میں خون خرابے کا منصوبہ بھی بے نقاب کردیا۔

آج نیوز کے پروگرا، ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان اپنی آزادی میں اپنے بچوں کو آگے لے کر آئیں، وہ اپنے بچے کیوں نہیں لا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ اپنے بچے نہیں لے کر آئیں گے یہاں اور دوسروں کے بچے مروا دیں گے، لاشیں اکٹھی کریں گے تاکہ وہ آپ کو آزاد کروا دیں‘۔

عمران خان سے علی گنڈاپور کی شکایت کرنے خیبر پختونخوا کے اساتذہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان پٹڑی پر آگیا ہے اب آپ کو بے چینی ہے کہ میں اندر پھنس گیا ہوں، فیض بھی اندر چلا گیا ہے، وہ اپنی چیزیں مجھ پر ڈال دے گا، آپ شکنجے میں پھنس گئے ہیں، تو آپ نے سوچا پھر وہی کرتے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے چار اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے خلاف قانون بننے کے باوجود پی ٹی آئی والے اسلام آباد اس لئے آنا چاہ رہے ہیں کہ ’جب ایک جگہ پر آنا ممنوع ہے اور آپ وہاں آئیں گے تو حکومت حرکت میں آئے گی اور وہ اپنے بندے پھڑکا دیں گے‘ اور وہ حکومت کے سر پر ڈالیں گے۔

عمران خان اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، فیصل واوڈا

لیکن فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ کل ڈی چوک پر کوئی نہیں آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید کا ناصرف کورٹ مارشل ہوگا بلکہ انہیں سزا بھی ہوگی، وہ جیل بھی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور پر 302 اور بغاوت کا پرچہ ہوگا۔

senator faisal vawda

4th October D Chowk Protest