غزہ میں حماس حکومت کے سربراہ کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعوٰی
اسرائیلی فوج نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ اس نے تین ماہ قبل ایک حملے میں غزہ میں حماس کے حکومتی سربراہ روحی مشتھٰی، سامح السراج اور فلک سمیح عودے کو شہید کردیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں ایک انڈر گراؤنڈ کمپلیکس کو نشانہ بنایا تھا جس میں یہ لوگ چھپے ہوئے تھے۔ یہ کمپلیکس حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں حماس کے حکومتی سربراہ اور چند دوسرے کمانڈرز کو شہید کرنے کے دعوے پر حماس نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی فوج نے دعوٰی کیا کہ تین ماہ قبل کی جانے والی کارروائی میں غزہ کی حماس حکومت کے سربراہ روحی مشتھٰی، حماس کے پولٹ بیورو اور لیبر کمیٹی میں سیکیورٹی کے پورٹ فولیو کے حامل سامح السراج اور حماس کے جنرل سیکیورٹی میکینزم کے کمانڈر سمیح عودے کو شہید کردیا تھا۔
Comments are closed on this story.