Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

آرٹیکل 63 اے فیصلہ: حکومت کا پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کرانے کا امکان

حکومت اہم قانون سازی بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 09:06pm

مولانا فضل الرحمان کی درخواست کے باوجود حکومت آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد فوراً آئینی ترامیم لانے پر مصر نظر آتی ہے، حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترامیم پر دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جس کے فوراً بعد خبر آئی کہ حکومنت نے آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے دونوں بڑے ایوانوں کے اجلاس طلب کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اجلاس الگ الگ بلائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ان اجلاسوں میں حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہیں، اس دوران حکومت اہم قانون سازی بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اجلاسوں میں موجودہ ملکی سلامتی کی صورتحال بھی زیرغور آئے گی۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس تک آئینی ترامیم مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

Senate Meeting

National Assembly Meeting

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment