Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

قومی کرکٹر محمد حارث خاموشی سے دلہنیا گھر لے آئے

قومی کرکٹر کے ولیمہ کی تقریب آج پشاور میں ہو گی
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 05:54pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث نکاح کے تقریباً ایک ماہ بعد سادگی سے دلہنیا گھر لے آئے۔

بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، بتایا جارہا ہے کہ محمد حارث کے نکاح کی تقریب کا انعقاد آج شب پشاور میں کیا جائے گا جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوں گے۔

قومی کرکٹر محمد حارث نے نکاح کرلیا

محمد حارث نے اپنی بارات کی کی تقریب میں کالی شیروانی زیب تن کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہی ہے۔

محمد حارث کے بھائی محمد انس نے کہا ہے کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی جس پر ساتھی کرکٹرز نے انہیں مبارکبادیں دی تھیں۔