Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ایک دن مہنگا ہونے کے بعد سونا آج پھر سے سستا ہوگیا
شائع 03 اکتوبر 2024 03:44pm

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی، پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد قیمت پونے تین لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن مہنگا ہونے کے بعد سونا آج پھر سے سستا ہوا ہے، ملک میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2642 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP