Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

امیتابھ بچن نےسکھ مذہب سے اپنا تعلق بتا دیا

میرے نزدیک تو سب لوگ برابر ہیں
شائع 03 اکتوبر 2024 03:37pm

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نے سکھ برادری سے اپنے تعلق اور اپنے سکھ نام کے بارے میں انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے مقبول کوئز پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بین المذہب یا برادری سے باہر شادی کہنا بہت عجیب لگتا ہے، میرے نزدیک تو سب لوگ برابر ہیں۔

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت سے متعلق شاہ رخ خان کو کیا شیئرکیا تھا؟

امیتابھ بچن نے کہا کہ میرے والدین کی لو میرج تھی۔ میرے والد اتر پردیش سے ہیں ،جبکہ میری والدہ سکھ برادری سے ہیں۔ اور اسی وجہ سے میں خود کو آدھا سردار سمجھتا ہوں۔

بگ بی نے مزید کہا کہ میرے والد بھی ذات برادری پر یقین نہیں رکھتے تھے انہوں نے اپنا قلمی نام بھی بچن رکھا تھا۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ بچپن میں میری خالہ مجھے امیتابھ سنگھ پکارتی تھی اس طرح میرا ایک اورنام امیتابھ سنگھ بھی ہے۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن ہندی زبان کے مشہور شاعر تھے، اُنہیں 1976 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا جبکہ اداکار کی والدہ تیجی بچن سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن تھیں۔

والدین کی طرح امیتابھ بچن نے بھی محبت کی شادی کی تھی۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی۔ دونوں کا تعلق مختلف ذات اور ثقافت سے تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کی کافی باتیں بھی سُنیں۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle