Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

تقریب کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

معروف اسکالر کو تقریب میں 'بچیوں' کو شیلڈ پیش کرنے کا کہا گیا تھا
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 01:20pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں یتیم بچوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ’پاکستان سویٹ ہوم‘ میں بچوں کو ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب میں مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی فضل الرحمان سے ملاقات، ’امت مسلمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے‘

جب تقریب کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو یتیم لڑکیوں کو ایوارڈ پیش کرنے کا کہا گیا اور جیسے جیسے لڑکیوں سے اسٹیج بھرتا گیا اسی دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں نامحرم ہیں اس لیے وہ انہیں شیلڈ پیش نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو ایک ماہ کے دورے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

Video Viral

Event

DR ZAKIR NAIK

left stage