Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے اسمارٹ فون ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کو کیسے صاف کریں؟

وقت گزرنے کے ساتھ یہ آلات خراب ہوسکتے ہیں
شائع 03 اکتوبر 2024 12:17pm

فی زمانہ وائرلیس ایئربڈز سے لے کراسمارٹ فون تک ہر شخص ٹیکنالوجی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔

اس حقیقت سےفرارکا کوئی راستہ نہیں ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ آلات خراب ہوسکتے ہیں۔ یہاں اچھی خبر ہے یہ ہے کہ آپ کو ٓانہیں صاف کرنے کے لئے کسی پیشہ ورکو ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کچن کی کالی دیواریں حیرت انگیز گھریلو ٹوٹکوں سے منٹوں میں چمکائیں

اپنے آلات کو صاف کرنا واقعی بہت آسان ہوسکتا ہے ، خاص طور پر اگر آپ انہیں گندا ہونے سے روکنے کے لئے باقاعدگی سے صاف کریں۔

انہیں صاف کپڑے سے پونچھ لیں

ایک اچھا مائیکرو فائبر کپڑاآپ کے ڈسپلے اور اسکرینوں کو بغیر کسی خراش کےصاف کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں بہت سارے برانڈڈ وائپس اور اسپرے موجود ہیں جن کے محلول میں عام طور پر آئسوپروپائل الکوحل ہوتا ہے ، جو آپ کے آلات کی صفائی کے لئے بہت اچھا ہے۔

پھر بھی ہمیشہ لیبل کو احتیاط سے پڑھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ جس وائپ یا اسپرے کو خرید رہے ہیں وہ واقعی اس چیز کے لیے بنایا گیا ہے جس کی آپ صفائی کر رہے ہیں۔

پرانے زمانے کا طریقہ

اگرچہ فینسی وائپس کاآئیڈیا تھوڑا نیا ہے ، لیکن پھر بھی صفائی کی ٹیکنالوجی کے لئے کچھ قابل اعتماد ایسےچھوٹے اوزار موجود ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، جیسے کاٹن بڈز اور ٹوتھ پک۔

ایک کاٹن بڈ دھول ہٹانےکے لئے بہترین ہوسکتا ہے ، اور اسے تھوڑا زیادہ موثر بنانے کے لئے آئسوپروپیل الکوحل میں بھی بھگو یا جاسکتا ہے ، جبکہ پرانے زمانے کا ٹوتھ پک گندگی کو دور کرنے کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

وارنٹی چیک کریں

اس طرح کےآلات کی صفائی سے پہلےان کی وارنٹی کو ضرورچیک کریں۔

پلے اسٹیشن جیسے بڑے آلات استعمال کے ایک سال کے اندر اچھی صفائی کی وارنٹی فراہم کرتے ہیں۔

اگر ہٹائے جانے والے کور موجود ہیں توانہیں ہٹا دیں اوراوپر دیے گئے طریقوں کا استعمال کریں تاکہ دھول اور گندگی کو ہٹایا جاسکے جو آپ کو اندر ملتی ہے۔

lifestyle

Hacks

cleaning