Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علاج کرانے کے بہانے آئے نوجوانوں نے مسلمان ڈاکٹر کو قتل کر دیا

ملزمان رات ڈیڑھ بجے اسپتال پہنچے تھے، بھارتی میڈیا
شائع 03 اکتوبر 2024 12:12pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

اسپتال میں علاج کرانے کے بہانے آئے 2 نوجوانوں نے مسلمان ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی کے نیما اسپتال میں آنے والے دو نوجوانوں نے 55 سالہ ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان رات کے گئے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ملزم، جن کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں، دہلی کے جیت پور علاقے میں واقع نیما اسپتال میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے علاج کے لیے پہنچے۔ ان میں سے ایک نے اسپتال کے عملے سے زخمی پاؤں کی پٹی تبدیل کرنے کو کہا۔

اسپتال عملے کے مطابق پٹی تبدیل کرنے کے بعد دونوں نوجوانوں نے کہا کہ انہیں ایک نسخہ چاہیے جس کے بعد وہ ڈاکٹر جاوید اختر کے کیبن میں گئے جس کے بعد وہاں سے گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر جاوید رات 8 بجے سے نائٹ ڈیوٹی پر تھے۔ انہوں نے دو سال تک اسپتال میں کام کیا۔

پولیس نے ڈاکٹر کے قتل میں ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ملزمان ایک رات قبل ریکی کرنے کیلئے اسپتال آئے ہوں۔

Muslim

Delhi

2 accused

kills doctor

nursing home