Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

گلستان جوہر، جوہر چورنگی اور اسکیم 33 کے کال سینٹرز پر چھاپے، 6 گرفتار

ملزمان پاکستان میں موجود آمدنی کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک ذاتی اکاؤنٹس میں بھیجا کرتے تھے
شائع 03 اکتوبر 2024 11:44am
فوٹو: ایف آئی اے
فوٹو: ایف آئی اے

فیڈل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے برقت کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے شہر کراچی کے مختلف علاقوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران آئی ٹی کال سینٹرز کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے گلستان جوہر، اسکیم 33 اور جوہر چورنگی کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ایف آئی اے نے آئی ٹی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان حارث احمد، سنی کھوکھر، دانیال، حسن، مصطفیٰ ریاض اور ارتضیٰ کو گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان پاکستان میں موجود آمدنی کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک ذاتی اکاؤنٹس میں بھیجا کرتے تھے، ملزمان بیرون ملک شہریوں کو اپنا تعارف سوشل سیکیورٹی اہلکار کے طور پر کراتے تھے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو ان کے لیے گئے قرضے پر شرح سود کو کم کرانے کا بھی لالچ دیتے تھے اور ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہزاروں ڈالرز کا فراڈ کیا کرتے تھے۔

سائبر حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مشہور کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کر کے ملکی و غیر ملکی افراد کو فون کر کے شہریوں کے کارڈ کی خفیہ معلومات حاصل کرکے فراڈ میں ملوث تھے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کال سینٹرز کی کالز غیر ملکی نمبر سے کی گئی ظاہر کی جاتی تھیں۔

FIA

accused arrested

Call Center