Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل پر داغے گئے 18 ایرانی میزائل مسلمان ملک نے مار گرائے

وہ اس تنازع میں کسی کی حمایت نہیں کرے گا، حکام
شائع 03 اکتوبر 2024 11:29am

اسرائیل کے لبنان حملے کے بعد ایران نے جوابی وار میں تل ابیب پر تقریباً 400 میزائل داغے اور ان میں ایک درجن سے زیادہ میزائل کو اردن نے اپنی فضائی حدود میں مار گرائے۔

سوشل میڈیا وائر پرایرانی میزائل اردن کے دارالحکومت عمان کے مضافات میں ایک سڑک پر گر ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے اردن حکومت کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے۔

اردن حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے واضح کیا کہ وہ اس تنازع میں کسی کی حمایت نہیں کرے گا اوراپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ اردنی حکام نے بتایا کہ تقریباً 18 ایرانی میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

واضح رہے مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج نے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

خامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے تین روز قبل حسن نصراللہ کو لبنان سے نکل جانے کہا تھا، ایرانی ذرائع

اس ضمن میں اردن کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کے فضائی دفاع کے نظام نے اسرائیل کی طرف جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔