Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی
شائع 03 اکتوبر 2024 11:19am

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں، سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سماعت ملتوی کر دے۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

district and session court

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE