Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت سے متعلق شاہ رخ خان کو کیا شیئرکیا تھا؟

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی
شائع 03 اکتوبر 2024 11:17am

بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے کترینہ کیف نے وکی کوشل سے محبت کے بارے میں ان سے کیاشیئر کیا تھا؟

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی۔ جس میں انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ کترینہ کیف نے ان سے کہا تھا کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

یاد رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

شاہ رخ نے شادی کی تقریبات میں ڈانس نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ پہلےمیں داماد کی عمر کا تھا۔ اب میری عمر سسر بننے کی ہوگئی ہے۔

انہوں نےاپنے اپارٹمنٹ کے بجائے بنگلے میں رہنے کے حوالے سے بھی بیان کیا کہ اس میں میرے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے بنگلے(منت) کی قیمت 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle