Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تنازعہ کے بارے میں بات کی

خود کو ایک شکار کی طرح محسوس کیا اورنہیں جانتا تھا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے
شائع 03 اکتوبر 2024 09:10am

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائےاپنی ورسٹائل صلاحیتوں کے لئے انڈسٹری میں پہچانے جاتے ہیں۔ ’ساتھیا‘ میں اپنے دلکش عاشق لڑکے سے لے کر ’اومکارا‘ میں سخت گیر گینگ ممبرتک۔ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مانے ہوئےاداکاروں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے کیریئر کے راستے میں اپنے لیے کئی چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔

حال ہی میں وویک کے انٹرویو کے ایک کلپ میں ، جسے اداکار کچھ مہینے پہلےبھارتی میڈیا کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ اداکار کو اپنے کیریئر کے سابقہ تجربات کی عکاسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تنازعہ کے بارے میں بات کی۔ جب بالی ووڈ میں طاقتورلوگوں کے ایک گروپ نے انہیں کام نہ کرنے دینے کی دھمکی دی تھی۔

کپل شرما گنوار ہے، بھارتی اداکار کا شو پر آنے سے انکار

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ابتدائی سالوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کے کیریئر کو کس طرح دھچکا لگا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر میں بہت کامیابی ملی۔ میں تیزی سے ترقی کے مراحل طے کررہا تھا۔ اپنے کیریئر میں بہت سارے ایوارڈ جیت رہا تھا کہ اچانک سب ختم ہو گیا کیونکہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ طاقت رکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے فیصلہ کیا کہ آپ اب یہاں کام نہیں کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا ہو۔

اس وقت میں نے بہت مایوسی اور درد اورغصے کا تجربہ کیا اورخود کو ایک شکار کی طرح محسوس کیا اور میں نہیں جانتا تھا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے۔

تاہم ، اس مرحلے پران کی والدہ ہمیشہ ان کی طاقت اور رول ماڈل کا ستون رہی ہیں ، جو قدم قدم پر انہیں رہنمائی فراہم کرتی ہیں، جس سے انہیں اپنے چیلنجوں سے گزرنے میں مدد ملتی ہے۔

میری ماں ایک ایسی ہستی ہے، جسے میں واقعی دیکھتا ہوں کہ وہ میری اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ،آپ اپنی توجہ کسی اور کو ہیرو بننے پر مرکوز کریں تو آپ خود کو ایک ہیرو کی طرح محسوس کریں گے، آپ ایک فاتح کی طرح محسوس کریں گے۔ شکار سے ہیرو بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی ایسے شخص کی تلاش کرنا شروع کردیں ،جس کے لئے آپ ہیرو بن سکتے ہیں۔

ویوک اوبرائے نے ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئےایک انٹرویو کے دوران دو دہائیوں بعد اپنی بدنام زمانہ پریس کانفرنس کے بعد ہونے والی لابنگ اور غنڈہ گردی کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

انہوں نے کہا، اگر پیچھے مڑ کر ماضی کا جائزہ لیا جائے تو مجھے کئی غیر ضروری چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ میرے خلاف بہت سی لابیاں اور بے شمار سخت بیانات دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق وویک اور سلمان کے درمیان اختلافات 2003 میں ایک پریس کانفرنس کے بعد شروع ہوئے تھے جب وویک نے سلمان پر ایشوریہ رائے کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے ان کے خلاف دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایشوریہ اور وویک کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے، لیکن اچانک انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

بعد ازاں ایشوریہ نے اپریل 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کی اور 2011 میں اپنی بیٹی آرادھیا کو جنم دیا۔ وویک کی شادی پریانکا الوا سے ہوئی ہے، جس سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ اور آج وہ ایک خوش وخرم زندگی گزاررہے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle