Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، امریکی صدر

تہران پر مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہین، جو بائیڈن، سلامتی کونسل میں امریکا و اسرائیل پر روس کی شدید نکتہ چینی
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2024 08:25am

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ایران پر اضافی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ایک بیان میں جو بائیڈن نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے حق میں نہیں ہیں کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل سے کہہ دیا ہے کہ ہم اس معاملے میں اُس کے ساتھ نہیں۔

امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں۔

اُدھر روس نے الزام لگایا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران ختم کرنے کے لیے سفارت کاری کو آزمانے کے بجائے طاقت کے استعمال کو ترجیح دی جارہی ہے۔

سلامتی کونسل میں روسی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکا کی حمایت نے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا ہے۔ اس کے نتیجے میں غزہ کے بعد اب لبنان اسرائیلی وار مشین کا نشانہ بن رہا ہے۔

روسی مندوب نے کہا کہ ہم لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل فوری طور پر لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے۔ اس مشکل گھڑی میں روس لبنان کی سلامتی و سالمیت کا حامی اور لبنانی عوام کے ساتھ ہے۔

security council

russian envoy

BIDEN HINTS SANCTIONS

G 7 MAY ANNOUNCE