Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلو: کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی

آگ سے قیمتی جڑی بوٹیوں، مویشیوں کے چراگاہوں اور جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، مقامی ذرائع
شائع 02 اکتوبر 2024 09:33pm

کوہلو میں کشک کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ لگ گئی، لیویز ذرائع کے مطابق آگ نے تیزی سے بڑے رقبے پر پہاڑی سلسلے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے ہدایت پر آگ بجھانے کے لئے لیویز کیو آر ایف کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

جبکہ مقامی افراد کے مطابق آگ سے قیمتی جڑی بوٹیوں ،مویشیوں کے چراگاہوں اور جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان

fire