Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
28 Rabi ul Awal 1446  

ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

داتو سیری انور بن ابراہیم کو21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی
شائع 02 اکتوبر 2024 08:58pm

ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سیری انور بن ابراہیم تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشین ہم منصب کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

ملائیشین وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وزرا ، نائب وزرا اور سینئر حکام شامل ہیں۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی بھی دی۔

دورے کے دوران وزیر اعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

فریقین تجارت، رابطے، توانائی، زراعت، حلال انڈسٹری، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وسیع ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

malaysian prime minister

PM SHAHBAZ SHARIF