Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، 2 خواتین جاں بحق

رخسانہ اور نسیم بیگم سمیت رواں سیزن 8 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، مریضوں کی تعداد 1476 تک جاپہنچی
شائع 02 اکتوبر 2024 05:17pm

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے وار روکے نہیں جاسکے ہیں۔ 2 خواتین ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئیں۔

رخسانہ اور نسیم بیگم کی ہلاکت سے رواں سیزن ڈینگی کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں 118 کا اضافہ ہوا۔ ڈینگی کے 200 سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل کیے جاچکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے اقدامات کے باوجود راولپنڈی اور دوسرے بہت سے علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ رواں سیزن ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1476 ہوچکی ہے۔

rawalpindi

dengue virus

TWO WOMEN DIE

RUKHSANA AND NASIM BEGUM

INFECTION WIDENS