Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں ایک بار پھر کنٹینرز لگنا شروع، ریڈ زون سیل

ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 06:51pm

سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔ شہری سفری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔ اسی طرح جمعہ کے روز پے ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں چونگی نمبر 26 آئی جی پی روڈ فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے جہاں کسی بھی وقت راستے بند کئے جا سکتے ہیں۔

یہاں ریڈ ذون میں صبح سویرے دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر شہری خوار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ مل بیٹھ کر کر سیاسی جماعتیں معاملات حل کریں آئے روز شہرویوں کو خوار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

پی ٹی آئی جلسے کا وقت ختم، قافلے پہنچ نہ سکے

کسی قسم کی ٹریفک اور پیدل چلنے والے ریڈ زون میں داخل نہیں ہو سکتی جب کہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے بڑی تعداد میں اہلکار بھی مختلف مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد