Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ودیا بالن خوفناک حادثےکا شکار

وہ باندرہ میں ایک میٹنگ کے سلسلے میں جارہی تھیں
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 02:20pm

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ، تاہم اداکارہ اس حادثے میں محفوظ رہیں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ودیا بالن اپنی نئی فلم ، تمہاری سلو’ کی شوٹنگ کے بعد با ندرہ میں ایک میٹنگ کے سلسلے میں جارہی تھیں ان کی گاڑی کو ٹکر لگ گئی۔

نوین وقارنے زندگی میں پچھتاوے کے بارے میں بات کی

میڈیارپورٹس کے مطابق حادثہ باندرہ کے نزدیک پیش آیاتھا، جب ایک گاڑی نے ودیا بالن کی گاڑی کو ہٹ کیا ، خوش قسمتی سے اداکارہ حادثہ میں بچ گئیں۔ البتہ کار کو نقصان پہنچا۔

اداکار کے قریی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ تھا، جس میں اداکارہ محفوظ رپیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم’ تمہاری سلو’ رواں برس یکم دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار اور ڈائریکٹر سریش ترووینی ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle