Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی توقع سے زیادہ کم ہوئی ہے، وزیر خزانہ

پائیدار معاشی استحاکم کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں، محمد اورنگزیب
شائع 02 اکتوبر 2024 03:40pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ کم ہوئی ہے، پائیدار معاشی استحاکم کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیرہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی ترقی کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں، مہنگائی کی شرح مسلسل کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی توقع سےزیادہ کم ہوئی ہے، پاکستان کا بینکنگ سیکٹربہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کوسہولیت فراہم کرےگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئےبنیادی اصلاحات لاناہوں گی۔ *

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)