Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

ایرانی میزائل موساد ہیڈ کوارٹر کے باہر گرا، گہرا گڑھا بن گیا

امریکی صحافی کی تل ابیب سے رپورٹنگ
شائع 02 اکتوبر 2024 12:13pm

اسرائیل پر ایرانی حملے کے فورا بعد اسرائیل کے شہر تل ابیب سے رپورٹنگ کرتے ہوئے امریکی صحافی نے انکشاف کیا کہ ایک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کے باہر گرا۔

پی بی ایس نیوز ہار کے نامہ نگار نک شیفرن پاکستان افغانستان سمیت کئی ممالک سے رپورٹنگ کر چکے ہیں۔

منگل کی شب ایرانی حملے کے کچھ دیر بعد انہوں نے موساد کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے رپورٹ دی اور ایک گڑھا اپنے ناظرین کو دکھایا۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ یہ گڑھا تقریبا 30 فٹ 11 اور 50 فٹ چوڑا ہے اور یہ میرے عقب میں دکھائی دینے والے موساد کے ہیڈ کوارٹر سے صرف 1500 میٹر کے فاصلے پر بنا ہے۔

ایران نے منگل کی شب اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائلون فاتح دوم سے حملہ کیا تھا۔ اگرچہ امریکہ اور اسرائیل نے حملہ اور میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا تا ہم اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کئی میزائل اسرائیل میں گرے ہیں جن سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔