Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  
بریکنگ

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانہ دھماکوں سے گونج اٹھا

عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی، میڈیا رپورٹس
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2024 11:48am
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں اسرائلی سفارتخانہ دو دھماکوں سے گونج اٹھا، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا اور فوری پولیس طلب کرلی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے۔

مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ “دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:

ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتم ایئر بیس کو نقصان، تین قسطوں میں 400 میزائل داغے گئے

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر پڑگئی

ایران نے تیز ترین ہائپر سونک میزائل استعمال کیے، گرانے میں اسرائیل کے کروڑوں ڈالر خرچ