Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  

پارلیمان اپنا حق منوانے کے لئے کیوں کچھ نہیں کرے؟ پیپلزپارٹی کی ق لیگ اور اے این پی سے ملاقاتیں

ہم اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لے رہے، شیری رحمان
شائع 01 اکتوبر 2024 04:48pm

پیپلزپارٹی کی مسلم لیگ ق اور اے این پی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، شیری رحمان نے چودھری سالک حسین اور اے این پی رہنما سینیٹر ہدایت اللہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں سید نیرحسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی موجود تھے۔

ملاقاتوں کا مقصد چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پروفاقی آئینی عدالت کے قیام کیلئے 26ویں آئینی ترامیم پر مشاورت کرنا اور سیاسی جماعتوں کو آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پرآن بورڈ لینا ہے۔

دونوں جماعتوں سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر و سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ہماری اتحادی جماعتوں اے این پی اور مسلم لیگ کیوسے مشاورتی ملاقاتیں ہوئی، ہماری کوشش ہے 2006 کے میثاق جمہوریت کے مطابق آئینی عدالت کا قیام ہو۔

شیری رحمان نے کہا کہ عدالتوں میں سالوں سال مقدمے لگے رہتے جس سے التوا کیسز کی تعداد بڑھ رہی، پارلیمان اپنا حق منوانے کے لئے کیوں کچھ نہیں کرے؟ ہماری کوشش ہے کہ آئینی ترامیم کا عمل فرد واحد کیلئے نا ہو، ہم چاہتے ہیں وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی بھی نمائندگی ہو۔

انھوں نے کہا کہ ہم اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے، ہم اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لے رہے، ہم وکلا اور سول سوسائٹی سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں، کیونکہ ہم شراکت داری کے دائرے کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ہم سب کو ساتھ کر چل رہے، یہ تاثر نا پیدا کو کہ رات کے اندھیرے میں چور دروازے سے بل لایا جائے۔

Sherry Rehman

Pakistan People's Party (PPP)