Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی کے چوہدری عثمان سمیت 4 اراکین قومی اسمبلی حکومت سے مل گئے، ن لیگی عہدیدار کا دعویٰ

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے 219 ووٹ ہو گے ہیں، ابھی آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے، سیکرٹری جنرل ٹریڈر زونگ
شائع 01 اکتوبر 2024 03:24pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈر زونگ کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142ساھیوال چوہدری عثمان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ (آئینی ترامیم) کے لیے حکومت کی سیٹس 216 ہو گئی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا۔

دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کا اپنے 3 رکن قومی اسمبلی سے رابطہ نہیں ہے (کیونکہ) 3 لوگ ترامیم کے لیے حکومت کے ساتھ مل گے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 219 ووٹ ہو گے ہیں، ابھی آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)