Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان، دھکے نہیں کھانے پڑیں گے

لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے کیلئے ایپلیکیشن پر اپلائی کیا جاسکتا ہے
شائع 01 اکتوبر 2024 03:18pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اب دھکے کھانے پڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ہے، سندھ کے رہائشی اب گھر بیٹھے باآسانی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرنیشنل لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپلیکیشن پر اپلائی کیا جاسکتا ہے، لرننگ لائسنس حصول کے بیالیس دن بعد مستقل لائسنس مل جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کیلئے ایپ کو شروع کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا نئی سروس شہریوں کو لرننگ لائسنس، اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں۔

Driving License

online service