Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف سوکر خاتون نے 9 لاکھ روپے کما لیے، لیکن یہ کیسے ہوا؟

ہر رات 8 سے 9 گھنٹے نیند کے علاوہ دن میں 20 منٹ کا قیلولہ بھی شامل تھا
شائع 01 اکتوبر 2024 02:47pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انویسٹمنٹ بینکر نے سوکر تقریباً 9 لاکھ جیت لیے۔

بھارتی خاتون کو Wakefit کے سلیپ انٹرنشپ پروگرام کے تیسرے سیزن میں ”سلیپ چیمپیئن“ کا نام دیا گیا تھا، جو کہ بنگلور کا ایک اسٹارٹ پروگرام تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیشوری پاٹل ان 12 افراد میں سے تھیں جنہیں نیند کے پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد شرکاء کو نیند کو ترجیح دینے میں مدد فراہم کرنا تھا، جس میں ہر رات 8 سے 9 گھنٹے نیند کے علاوہ دن میں 20 منٹ کا قیلولہ لینے کا بھی ہدف شامل تھا۔

تمام شرکا کو ان کی نیند کی نگرانی کے لیے اعلیٰ معیار کا گدا اور سلیپ ٹریکر فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی نیند کی عادات کو بہتر بنانے اور ”سلیپ چیمپیئن“ کا ٹائٹل جیتنے کے امکانات بڑھانے کے لیے نیند کے ماہرین کی زیر قیادت ورکشاپس میں بھی شرکت کی۔

کمپنی نے انکشاف کیا کہ تین سیزن میں پروگرام نے 10 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان کو مائل کیا اور 51 انٹرنز کو شامل کیا گیا جس میں کل 63 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ دیا گیا۔

Bengaluru

sleep internship

won prize