Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حدیقہ کیانی نے بیٹے کی سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دی

گود لیا ہوا بچہ آج انیس سال کا ہو چکا ہے
شائع 01 اکتوبر 2024 02:40pm

حدیقہ کیانی کا شمار ملک کی صف اول کی گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز گلوکاری سے کیا اور ایک کامیاب گلوکارہ بن گئیں۔

حدیقہ کیانی نے بعد میں بزنس میں طبع آزمائی کی اور جلد ہی ایک کامیاب بزنس وومن بن گئیں۔ اس وقت وہ ایک اداکارہ بھی ہیں۔ ڈرامہ رقیب سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی حدیقہ نے اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔

اینجلینا ملک نے پہلی بار اپنی گاڑی پر ہجوم کے حملے کے بارے میں کھل کربات کی

حدیقہ کیانی بیٹے نادے علی کی ماں ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو گود لینے کی کہانی کے بارے میں ہمیشہ بہت کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے اس بارے میں شعور اجاگر کیا ہے کہ پاکستان میں گود لینا کتنا مشکل ہے۔ حدیقہ کے گود لیے ہوئے بچے نے اب انیس سال مکمل کر لیےہیں۔ وہ اب بڑا ہو چکا ہے اورحدیقہ نے اسے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئے انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

Pakistani Singer

entertainment

lifestyle