Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئرپوڈز کا کمال، نوجوان نے اپنی 16 کروڑ کی چوری شدہ گاڑی تلاش کرلی

واقعہ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے گرین وچ گاؤں میں پیش آیا، رپورٹ
شائع 01 اکتوبر 2024 01:58pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایپل کے ”فائنڈ مائی“ فیچر نے متعدد صارفین کو ان کے کھوئے ہوئے آلات تلاش کرنے میں مدد کی ہے۔

حال ہی میں اسی فیچر کے ذریعے امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہری کو اپنی چوری شدہ فراری تلاش کرنے میں مدد ملی جس کی مالیت 575000 ڈالر (16 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

حیران کن طور پر شہری کے ائیر پوڈز چوری کے وقت گاڑی کے اندر ہی رہ گئے تھے جس سے اسے اپنی کار ڈھونڈنے میں مدد ملی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ کنیکٹیکٹ کے گرین وچ گاؤں میں شہری نے اپنی نئی برانڈ کار فراری کھڑی کر رکھی تھی۔ گاڑی پر چور کی نظر پڑی اور وہ اسے چوری کر کے لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ گاڑی چوری ہونے پر مالک شدید صدمے سے دو چار ہوا۔

مگر قسمت مالک پر مہربان پر ہوئی کیونکہ شہری کے ایئر پوڈز فراری میں پڑے رہ گئے تھے۔ اور چور کو یہ بات معلوم نہیں تھی۔ فراری کے مالک نے اسی وقت اپنے آئی فون کی ”فائنڈ مائی“ فیچر کو ایئر پوڈز کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا۔

تھوڑی ہی دیر بعد ایئر پوڈز نے سگنل بھیجنا شروع کر دیے، موصول ہونے والے سگنلز شہری کو واٹربری کے گیس اسٹیشن کی طرف لے گئے۔ اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فراری کی تلاشی لی اور چور کو فوراً گرفتار کرلیا۔

ferrari

Airpods

man

tracks