خوابوں والی سرکار کی عمران خان سے متعلق ایک اور پیشگوئی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور خوابوں والی سرکار سے مشہور منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مزید جیل میں رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے فیصلے اسلام آباد کے موسم کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔
کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محسوس ہی نہیں کیا کہ وہ جیل میں ہیں، وہ سمجھتا ہے کہ ایسے پریشر ڈولپ کیا جائے تو مجھے رلیف ملے گا، آگے جو رلیف دینے والے ہیں وہ بھی بڑے پکے ہیں وہ اس کے دھمکی، امپریشن میں نہیں آسکتے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان بھی دونوں طرف سے پکے ہیں عمران خان اب پھنس گیا ہے،عمران خان کی سیاست مری اور اسلام آباد کی ٹھندی ہواؤ کی طرح ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ سیاستدان بھی دونوں طرف سے پکے ہیں عمران خان اب پھنس گیا ہے۔ کے پی کے کے وزیر اعلی پر بات کرتے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایسے لوگوں کو ایسے ہی چھوڑ دیتے ہے، وزيراعلیٰ کے پی کے نے عمران خان اور اس کی پارٹی کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
Comments are closed on this story.