Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

احد اور رمشا بہترین آن اسکرین جوڑی قرار، ایوارڈ نے سجل کی یاد تازہ کردی

تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں
شائع 01 اکتوبر 2024 12:07pm

حال ہی میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں مشہور اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جس نے سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں میں سجل علی کی یاد تازہ کر دی۔

رمشاخان اور احد رضا میر 2022 کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کے لیے بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ کے حقدار قرار پائے جس کے بعد اس جوڑی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر کی وضاحت آگئی

ویڈیوز جیسے ہی منظرعام پر آئیں تو مداحوں کو ماضی میں دیےگئے سجل علی اور احد رضامیرکو بہترین آف اسکرین ایوارڈ کی یاد آگئی اور انہوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پیجیز پر ان کی پرانی ویڈیوز ری شیئر کر دیں۔ جس میں سجل علی اوراحد رضامیر کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle