Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیو ہیکل مگرمچھ کے پیٹ سے 6 سالہ بچی کی باقیات برآمد

پکڑے جانے والے مگرمچھ کا وزن بہت زیادہ تھا جسے اٹھانے کیلیے کرین منگوائی گئی، رپورٹ
شائع 01 اکتوبر 2024 11:43am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دریا میں کھیلتی بچی کو خونخوار مگرمچھ گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ملائیشیا میں گزشتہ ہفتے کو پیش آیا جب 6 سالہ بچی دریا میں کھیل رہی تھی، بچی کی بہن اور دادا بھی وہیں موجود تھے، جب انہوں نے بچی کو آخری بار مگر مچھ کا شکار بنتے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق جب ریسکیو ٹیم نے 6 سالہ بچی سیسیلیا جولن کی تلاشی شروع کی تو انہوں نے دو بڑے مگر مچھ پکڑے جن میں سے ایک 17 فٹ اور دوسرا 18 فٹ کا تھا، جنہیں جانچ کے لیے بھیجا گیا۔

حملے کے بعد جنگلی حیات کے ماہرین 27 ستمبر کو دونوں مگرمچھوں کا پوسٹ مارٹم کیا۔ انہیں مگرمچھ کے پیٹ سے ایسی باقیات ملی جن کے بارے میں خیال کیا گیا کہ یہ سیسیلیا کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پکڑے جانے والے مگرمچھوں کا وزن بہت زیادہ تھا جس کے لیے ریسکیو ٹیم نے زمین سے اٹھانے کے لیے ایک ٹگ بوٹ اور کرین کا استعمال کیا۔

خیال رہے اس سے قبل انڈونیشیا میں دریا کنارے بیٹھی ایک 54 سالہ خاتون کو 14 فٹ لمبا مگر مچھ زندہ کھا گیا تھا۔

Malaysia

Crocodile

swallows girl

eaten alive