Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم شوٹنگ کے دوران خود کو بند کرلیا تھا، ویڈنگ رائنا کا انکشاف

وہ کچھ گھنٹوں تک اس زون سے باہر نہیں نکل سکے
شائع 01 اکتوبر 2024 11:17am

ویڈانگ رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔

2023 میں ’دی آرچیز‘ سے ڈیبیو کرنے والے ویڈانگ رائنا اب اپنی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں۔ فلم میں وہ انکور آنند کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غیر ملکی جیل میں قید ہو جاتا ہے۔ ان کی بہن کا کردار عالیہ بھٹ نے نبھایا ہے۔

کرینہ کپور کی پاک فوج کے لوگو کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کی حقیقت

ویڈانگ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی۔ انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح پہلے دن انہوں نےغرور میں خود کو الگ کر لیا تھا اور لوگوں سے کہا تھا کہ وہ انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئےایک حالیہ انٹرویو میں ویڈانگ رائنا نے انکشاف کیا کہ ان کے لیے فلم ’جگرا‘ میں اپنے کردار میں داخل ہونا اور باہر نکلنا ایک چیلنج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح ان کی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ ایک سین کو بہترین طریقے سے انجام دے کراور ’کٹ‘ کہےجانے کے بعد فوری طور پر کردار سے باہر نکل جاتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کے لئے ایسا کرنا آسان نہیں تھا۔

ویڈانگ نے کہا، اس نے میری ذہنی صحت کو تھوڑا سا متاثر کیا۔ پہلے دن ایک شدید سیکوئنس کی شوٹنگ کے دوران جو کچھ ہوا اسے یاد کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا،پہلے ہی دن، مجھے ایک شدید جذباتی منظر کی شوٹنگ کرنی تھی، اور میں نے خود کوغرور میں بند کر لیا، لائٹس بند کر دیں، اپنا فون بند کر دیا، اور لوگوں سے کہا کہ مجھے اکیلا چھوڑ دو۔ میں وہاں بیٹھ کر اپنی موسیقی سن رہا تھا۔

ویڈانگ نے مزید بتایا کہ شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی اور انہوں نے اس ’خود ساختہ قید تنہائی‘ میں تقریبا 8 گھنٹے گزارے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا اور وہ شوٹنگ کے بعد بھی کچھ گھنٹوں تک اس زون سے باہر نہیں نکل سکے۔

یاد رہے کہ وسان بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جگرا‘ 11 اکتوبر 2024 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle