Aaj News

منگل, اکتوبر 01, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان کے ایک اور کرکٹر کا بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹر نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی سے منگنی کرلی
شائع 01 اکتوبر 2024 10:49am

پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔

کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔

رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Pakistani Cricketer

raza hasan

indian girl engagment

engagment