Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیش آن ڈیلیوری‘ پر آئی فون وصول کرنے کے بعد ڈیلیوری بوائے کا قتل

کسٹمر نے آئی فون آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے آرڈر کیا تھا۔ رپورٹ
شائع 01 اکتوبر 2024 09:48am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کیش آن ڈیلیوری پر آئی فون پہنچانے والے نوجوان ڈیلیوری ایجنٹ کو قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ ڈیلیوری رائیڈر ساہو تقریباً 1850 امریکی ڈالر (پاکستانی 5 لاکھ) مالیت کا مہنگا ترین آئی فون گاہک کے گھر ڈیلیور کرنے جا رہا تھا، جس کے بعد وہ 3 دن تک لاپتہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس ششانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 30 سالہ بھرت ساہو، گجانن نامی کسٹمر کو آئی فون پہنچانے جارہا تھا، جس نے آئی فون 23 ستمبر کو آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے آرڈر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گجانن نے کیش آن ڈیلیوری ادائیگی کے آپشن کا انتخاب کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیلیوری ایجنٹ ساہو کے تین روز تک گھر واپس نہ آنے کے بعد اس کے اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش انہیں گجانن کا فون نمبر تلاش کیا اور اس کے ساتھی آکاش کو بھی حراست میں لیا جس نے جرم کا اعتراف کیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ گجانن اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر ساہو کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا، پھر اس کی لاش کو بوری میں ڈال کر اندرا نہر میں پھینک دیا۔ پولیس ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی مدد سے لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Lucknow

murdered

delivery agent