Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب ساس کے انتقال کی خبر سن کر بھی ارچنا پورن سنگھ ہنستی رہیں

انہیں کپل شرما شوسے شہرت ملی ہے
شائع 01 اکتوبر 2024 09:10am

ارچنا پورن سنگھ کپل شرما شو کا ایک اہم حصہ ہیں۔ جہاں انہیں وقتا فوقتا اور بات بے بات قہقہے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی کامیڈی شوزمیں شریک ہوتی رہی ہیں۔ ارچنا پورن سنگھ کی ہنسی کو کافی شہرت حاصل ہے۔

اسی حوالے سے ارچنا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں دکھ چھپا کر ہنسنا پڑاتھا۔

دلجیت دوسانجھ کا پاکستان سے متعلق بیان پر مداح خوش

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے ایک ایسے ہی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ، میں ایک شو کی قسط تقریبا مکمل کر چکی تھی، جب مجھے اپنی ساس کے انتقال کی خبر ملی۔ مجھے اس شو میں ہنسنا ہوتا تھا ۔

میں نے کہا کہ مجھے فورا جانا ہوگا۔ لیکن شو کی ٹیم نے کہا کہ آپ صرف بیٹھ کر ہنسیں، ہم اسے سین کے مطابق ایڈیٹ کر لیں گے۔ ارچنا نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ، آپ خود سوچیں کہ میرے ذہن پرکیا گزررہی ہوگی کہ میری ساس انتقال کر چکی تھی، ایسے میں مجھے کیسے ہنسی آسکتی تھی؟

ارچنا سنگھ نے مزید کہا ، میں انڈسٹری میں 30-40 سال کا عرصہ گزار چکی ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ آپ پروڈیوسر کے پیسے کو ضائع نہیں کرسکتے ہیں۔ اس لیے آپ کام کو ادھودا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

مجھے اتنا یاد ہے کہ میں کچھ بھی نہیں دیکھ پائی تھی، میں صرف اتنا جانتی تھی کہ ایک مائیک ہے،ایکشن ہےاور مجھے ہنسنا ہے، ہنسنا ہے اور صرف ہنسنا ہے۔ اداکارہ نے کہا۔

یادرہے کہ اس سے قبل ارچنا نے شکایت کی تھی کہ ان کی اداکاری کی قدر نہیں کی گئی ہے، تاہم انہیں اس کا کوئی افسوس نہیں ہے کہ انہیں اداکاری کا زیادہ موقع نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے 15 سالہ مزاحیہ سفر سے خوش اور مطمئن ہوں، لیکن اگر میں فلمیں کر رہی ہوتی تو شاید مجھے یہ طویل سفر نہیں کرنا پڑتا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle