Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: پولیس چیک پوسٹوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

پولیس اور گاؤں والوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہو گئے
شائع 30 ستمبر 2024 11:45pm

سوات مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور مٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، فائرنگ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ پولیس اسٹیشن اور تحصل مٹہ کے علاقہ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ چپریال پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ مالم جبہ میں پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے جوابی فائرنگ کی ہے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد گاؤں کے لوگ نکل آئے۔

لوگوں نے اسلحہ اٹھا کر پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے مقامی افراد کو زبردستی واپس کردیا۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد حملہ آوار فرار ہوگئے ہیں، جبکہ پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

firing

Sawat

POLICE CHECKPOST