منفرد شارٹ فلموں سے اپنی شناخت بنانے والا کوئٹہ کا نوجوان فلمساز
کوئٹہ کے ایک نوجوان فلمساز نے منفرد کہانیوں اور مضبوط کرداروں کے ذریعے اپنی ایک شناخت بنالی ہے، محدود وسائل بھی نوجوان فلمساز کی راہ کی دیوارنہ بن سکے۔
شارٹ فلمز اور ڈاکیومینٹری سے بیس انٹرنیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کوئٹہ کے اس نوجوان فلم ساز سفر علی دانش نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر نام کمایا ہے۔
ان کی تین دستاویزی فلمیں اور ایک مختصر فلم ”پرواز در شب“ 50 سے زائد بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں دکھائی گئی ہیں اور انہیں 20 سے زائد انٹرنیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں فلم سازی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فلم بین الاقوامی فیسٹیول میں دکھائی جائے تو آپ کی کہانی منفرد ہونی چاہیے۔ اس کیلئے مہنگے کیمرے کی ضرورت نہیں ہے۔
سفر علی دانش کی شخصیت نوجوانوں کے لئےایک حوصلہ افزا مثال ہے۔ انہوں نے لگن اور محنت سے اپنے خوابوں کو تعبیر دی ہے۔
Comments are closed on this story.