Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے تیز ترین ٹیم ففٹی اور سینچری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

3 اور 10 اوورز میں یہ کارنامہ کپتان روہت شرما۔ یشسوی اور شبھمن گِل نے کانپور ٹیسٹ میں انجام دیا
شائع 30 ستمبر 2024 09:57pm

بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور یشسوی نے کانپور ٹیسٹ کے چوتھے دن تیز ترین ٹیم ففٹی اور تیز ترین ٹیم سینچری کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ یہ کارنامہ انہوں نے بالترتیب تین اور دس اوورز میں انجام دیا۔

پیر کو گرین پارک، کانپور میں کھیلے جارہے بنگلا دیش کے مقابل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا دن تھا۔ یشسوی جائیسوال نے 13 گیندوں میں 30 اور روہت شرما نے 6 گیندو میں 19 رن اسکور کیے۔

یشسوی جائیسوال نے 41 گیندوں پر 68 رن اسکور کیے جن میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ شبھمن گِل نے 11 گیندوں پر 11 رن اسکور کرکے صرف 10 اور اور ایک گیند میں تیز ترین ٹیسٹ ٹیم سینچری بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری، تیسری اور چوتھی تیز ترین ٹیم ففٹی کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے جبکہ دوسری تیز ترین ٹیم سینچری کا ریکارڈ بھارت ہی کا ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے۔

rohit sharma

century

FASTEST TEAM FIFTY

YASHAWVI JAISWAL