Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

1941 کی تصویر میں موجود بچے کے ہاتھ میں جدید دور کا آئی پیڈ کیسے آیا؟

آئی پیڈ تو پہلی بار 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 11:26pm

سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 1941 میں کھینچی گئی تھی، اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے دعوٰ کیا ہے کہ ”ٹائم ٹریول“ ایک حقیقت ہے، کیونکہ اس میں ایک بچے کے ہاتھ میں ایپل کا آئی پیڈ نظر آرہا ہے۔

سال 1941 کی اس مبینہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ امریکی ریاست شکاگو کے ساؤتھ سائیڈ پر لی گئی تھی، یہ تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے جس میں سنیما کے باہر لگی بچوں کی ایک لائن دکھائی گئی ہے۔

1917 کی تصویر میں 20ویں صدی کا نوجوان، کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟

یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ریڈاِٹ“ (Reddit) پر پہنچی تو عقابی نگاہ رکھنے والے صارفین میں بی چینی پھیل گئی، لوگوں کی فوری طور پر توجہ تصویر میں موجود ایک بچے کی جانب گئی جس اپنے ہاتھ میں دور جدید کو آئی پیڈ پکڑے ہوئے تھا۔

خیال رہے کہ تصویر کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ 1941 کی ہے جبکہ آئی پیڈ پہلی بار 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اس تصویر کو ”timetravelercaught“ نامی ایک تھریڈ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔

تاہم، کئی لوگوں نے اس کی وضاحت پیش کرنے کی کوشش میں اس مبینہ آئی پیڈ کو بائبل یا نوٹ بک قرار دیا۔

روشنی کی رفتار سے تیز سفر کا تصور ’وارپ ڈرائیو‘ کس قدر ممکن ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ مجھے تو یہ ایک نوٹ بک لگتی ہے، کیونکہ پرانے دور میں سنیما میں داخل ہونے سے قبل لوگوں کی تلاشی لی جاتی تھی کہ وہ پین اور نوٹ بک اندر نہ لے جائیں اور فلم کی کہانہی کا چربہ تیار نہ ہو۔

کچھ لوگوں نے بچوں کے لباس ور ٹوپیوں کی تعریف کی تو ایک نے تصویر میں موجود لڑکی کی طرف توجہ دلائی اور لکھا، ’مجھے نوٹ پیڈ کی اتنی پروا نہیں ہے، جتنا کہ ٹانگوں کے فالتو جوڑے کی جو پرس والی چھوٹی لڑکی اور لمبی لڑکی کے درمیان نظر آرہی ہیں‘۔

Apple

iPad

Old Picture

Time Traveler