Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے ایرانی یونٹ کا انچارج ہی موساد ایجنٹ نکلا، احمدی نژاد

یہ یونٹ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل اور دستاویزات کی چوری میں ملوث تھا، سی این این کو انٹرویو
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 09:15pm

ابھی اس اس انکشاف کی گرد بھی نہیں بیٹھی کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت میں کلیدی کردار اسرائیلی فوج کے ایک ایرانی ایجنٹ نے ادا کیا کہ ایک اور انتہائی حیرت انگیز اور افسوس ناک انکشاف ہوا ہے۔

ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سیکریٹ سروس نے ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹس کا قلع قمع کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کیا تھا۔ اس یونٹ کا سربراہی ہی موساد کا ایجنٹ نکلا۔

محمود احمدی نژاد نے بتایا کہ جس شخص کو ایرانی سیکریٹ سروس نے اپنے خصوصی موساد مخالف یونٹ کا سربراہ بنایا تھا وہ موساد کا محض ایجنٹ نہیں تھا بلکہ 20 دیگر موساد ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کرتا آرہا تھا۔

ایرانی سیکریٹ سروس کا یہ خصوصی یونٹ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دستاویزات کی چوری اور ایران کے کئی جوہری سائنس دانوں کے قتل میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ اپنا کام مکمل کرکے یہ لوگ اسرائیل بھاگ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :

جاسوس نے مصافحہ کرتے ہوئے خاص مادہ حسن نصراللہ کے ہاتھوں پر لگا دیا اور پھر۔۔۔

اسرائیل کو حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتہ ایک ایرانی جاسوس نے بتایا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ

Mossad Agent

MAHMUD AHMEDINAJAD

ANTI ISRAEL UNIT

INTERVIEW WITH CNN