Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ پر ترجمان کا بیان سامنے آگیا

وفاقی حکومت کا اختیار ہے کہ جتنی اس میں توسیع کردے، حکام
اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2024 08:48pm

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس (آئی سی سی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کی جائے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات درپیش ہیں ایف بی آر اپنے سسٹم کو اپ گریڈ اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کرئے۔

احسن بختاوری نے مزید کہا کہ اب تک تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں امید ہے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

ٹیکس ریٹرن میں توسیع کی خبروں پر وضاحت

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے متعلق یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کی درخواست وزیرخزانہ کو بھجوادی۔ جس پر ایف بی آر کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق توسیع کے حوالے سے وزارت خزانہ کو کوئی خط نہیں لکھا گیا ہے، اس طرح کی کوئی سمری فی الحال نہیں بھیجوائی گئی ہے، اور نہ ہی توسیع دینے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پربہت بوجھ ہے، اٹھائیس ستمبرتک انتیس لاکھ گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس تاریخ تک چودہ لاکھ گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع پر ایف بی آر نے درخواست وزیرخزانہ کو بھجوادی، ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کا امکان ہے۔

تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

گذشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال فائلرز کی تعداد دگنی ہوکر 32 لاکھ ہوگئی ہے، گزشتہ سال 3 لاکھ نئے فائلرز تھے جبکہ رواں سال 7 لاکھ 23 ہزار ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز گاڑیاں،پراپرٹی نہیں خرید سکیں گے اور انڈرفائلنگ والوں سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا۔

tax

tax returns

Income tax returns