Aaj News

پیر, ستمبر 30, 2024  
26 Rabi ul Awal 1446  

سنگجانی جلسہ: حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

گرفتای کیلئے نہ وارنٹ کی ضرورت ہوگی اور نہ ضمانت ملے گی
شائع 30 ستمبر 2024 06:09pm
پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کا ایک منظر
پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کا ایک منظر

وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے۔

جماعت اسلامی کی ’حق دو عوام کو‘ تحریک مہنگی پڑ گئی، مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت ہے جبکہ گرفتاری کیلئے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی میں اختلافات: عمران خان کا بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

sedition case

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sangjani Jalsa

Section 196