Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ، گھریلو سلینڈر مزید مہنگا ہوگیا

فی کلو ایل پی جی اور گھریلو سلینڈر کی اب نئی قیمت کیا ہوگی
شائع 30 ستمبر 2024 05:53pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کا پلان تیار، کس کو زیادہ ترجیح ملے گی؟

ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

آئی پی پیز کیپسٹی چارجز پر مذاکرات کیلئے آمادہ - عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔

OGRA

LPG Prices