Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سکون کو ترس گئی۔۔۔‘ مسلمان بوائے فرینڈ سے شادی کے 3 ماہ بعد سوناکشی کے شرارتی انکشافات

یہ مجھے کہتی ہے پلیز گھر چھوڑ کر کہیں چلے جاؤ، شوہر ظہیر اقبال
شائع 30 ستمبر 2024 05:31pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ظہیر اقبال سے شادی کی ہے، اس ”بین المذاہب“ شادی پر انہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال پر انتہا پسندوں کی جانب سے ”لو جہاد“ کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔ لیکن دونوں ان سب باتوں کی پرواہ کیے بغیر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ اس دوران جب سوناکشی سنہا نے شادی کے تین ماہ بعد ایک ایونٹ میں ظہیر اقبال کے ساتھ اپنے تعلقات اور ان کی اچھی اور بری عادتوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جب سوناکشی اور ظہیر سے ایک دوسرے کی ایک اچھی اور ایک بری عادت کے بارے میں پوچھا گیا تو ظہیر اقبال نے سوناکشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی دو عادتوں کے بارے میں بات کریں گے، جو انہیں پسند ہیں۔

ظہیر اقبال نے کہا کہ ان میں بہت کم چیزیں ایسی ہیں جو مجھے ناپسند ہیں۔ اگر میں ان کی کسی عادت سے پریشان ہوں تو وہ ان کی خود غرضی ہے۔ انہیں جج کرنے یا ان سے ناراض ہونے کی بجائے میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے ایگو کو اتنا توجہ کیوں دیتی ہیں؟

ظہیر کی تعریف سے خوش ہوکر سوناکشی نے ان سے کھل کر اظہار کرنے کیلئے کہا۔

ظہیر نے پھر کہا کہ سوناکشی وقت کی بہت پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا پابند ہونا ضروری ہے لیکن بعض اوقات تھوڑی دیر ہوجانا قابل قبول ہوتا ہے۔ تاہم ظہیر کو سوناکشی کے بارے میں سب سے زیادہ پسند ان کی عاجزی اور سادگی ہے۔

سوناکشی کو ظہیر اقبال کی دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی عادت بہت خاص لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت سخی انسان ہیں۔ وہ نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ اپنے اردگرد کے ہر فرد سے شفقت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ یہ انسان کی بہترین صفات ہیں۔

سوناکشی نے طنزیہ انداز میں ظہیر کی ایک بری عادت کے بارے میں بھی بتایا، جس کی وجہ سے وہ کبھی کبھی تھوڑی پریشان ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت شور مچاتے ہیں۔ وہ مسلسل سیٹی بجاتے رہیں گے یا کسی وقت شور مچائیں گے۔

سوناکشی نے بتایا کہ ایسے وقت بھی آتے ہیں جب وہ سکون کیلئے ترس جاتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ بعض اوقات جب آپ اکیلے ہوتے ہیں تو اچانک شور ہوگا۔

اس پر ظہیر کہتے ہیں کہ لیکن وہ بہت شائستگی سے پیش آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’پلیز گھر چھوڑ کر کہیں چلے جاؤ۔‘

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal